صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان کی الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں سردار سکندر حیات خان کی عیادت

اتوار اپریل 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں اتوار کو سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صدر نے ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے متعلق بی دریافت کیا اور ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبعی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سردار سکندر حیات خان کے صاحبزادے وزیر مال آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فاروق سکندر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :