نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 13:21

نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں۔لیکن اب مجھے نواز شریف پر اعتبار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان میں نوازشریف کے ان دوستوں کو مخاطب کیا تھا جو اسٹیبلشمنٹ میں لگے ہوئے تھے۔

۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے اور وہ نوازشریف کے داماد کے پیٹی بھائی تھے۔۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دوستیاں وہاں ہوتی ہیں جہاں وفاداری ہو۔ہماری اُن کے ساتھ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے صرف سیاسی اکوموڈیشن تھی لیکن نوازشریف نے جمہوری رویہ نہیں اپنایا۔آصف علی زرادری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں۔لیکن اب مجھے نواز شریف ہر اعتبار نہیں ہے۔