معیاری اور سستا بیج کسان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

سیڈ پراسیسنگ پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائیگی ،مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائیں گے ‘ عامر اعجاز اکبر

اتوار اپریل 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیاری بیجوںکی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،ریسرچ پر بھرپور توجہ دیںگے اوراس سلسلہ میں زرعی سائنسدانوں سے مشاورت کا عمل بڑھایا جائے گا ،سبز انقلاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے افسران اور ملازمین کو دن رات محنت کرنا ہو گی ۔

ایک انٹر ویو میں ایم ڈی سیڈ کارپوریشن عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ محکمے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سیڈ کار پوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈ رکا کردار ادا کررہا ہے اوربھرپور کوشش ہے کہ معیاری اور سستا بیج کسان کی دہلیز تک پہنچے جس کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ سیڈ پراسیسنگ پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے امسال بھی گندم خریداری کرے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ ہم اپنے معیار کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کا بھرپور مقابلہ کریں گے اس لئے محکمے کے افسران اور ملازمین کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیجوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں ۔

متعلقہ عنوان :