پریانکا چوپڑا کی آسام ٹورازم کے فروغ کے لئے بھارت میں سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے وڈیو جاری

اتوار 29 اپریل 2018 13:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسام ٹورازم کے فروغ کے لئے بھارت میں سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اسام ٹورازم کے فروغ کے لئے بھارت پہنچیں جہاں انہوں نے آسام میں ایک سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس اور رات میں ایک تقریب میںآسامی لباس میںبنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روایتی شلوار قمیض، بالوں میں پھول اور ماتھے پر بندی لگا رکھی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ اور ’’بھارت ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :