رشی کپور کی طرح دوسرے آرٹسٹ کو گانے پر زبردست لپ سنگ کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا، امیتابھ بچن

اتوار 29 اپریل 2018 13:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار رشی کپور کی طرح دوسرے آرٹسٹ کو گانے پر زبردست لپ سنگ کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اداکار رشی کپور بہت بڑے اور زبردست اداکار ہیں اور ان کی ایک چیز جو مجھے متاثر کرتی ہے کہ وہ جس طرح گانے پر لپ سنگ کرتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ گانا گا رہے ہیں جو بہت مشکل ہوتا ہے اور میں نے دوسرے آرٹسٹ کو ان کی طرح گانے پر لپ سنگ کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا جبکہ ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی انہی کی طرح ہیں کیونکہ جب ہو لپ سنگ کرتے ہیں تو اس میں کوئی بھی غلطی نکالنا مشکل ہوتا ہے۔

اداکار رشی کپور اور امیتابھ بچن فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں اکھٹے دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :