Live Updates

تحریک انصاف میڈیا کی بجائے کس سے جلسے کی کوریج کروائے گا؟َ معروف صحافی نے تحریک انصاف سے اندر کی خبر دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 14:00

تحریک انصاف میڈیا کی بجائے کس سے جلسے کی کوریج کروائے گا؟َ معروف صحافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) معروف صحافی محمود صادق کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے زرائع بتاتے ہیں کہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے 35 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔اور زیادہ سے زیادہ وہاں 15 ہزار کرسیاں اور لگ جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایسے میں 50 ہزار کے قریب لوگ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں آئیں گے جو کہ ایک کامیاب پاور شو نہیں ہو گا۔اس لیے تحریک اصاف نے اس بار ایک چیز پلان کی ہے کہ اس بار میڈیا اس جلسے کو کور نہیں کرے گا بلکہ کراچی کی ایک کمپنی کرے گی تاکہ خالی کرسیاں نہ دکھائی جاسکیں۔اور جہاں لوگوں کاہجوم ہو گا صرف وہاں پر کیمرہ لگایا جا سکے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات