اب اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے، فلپائنی صدر

چین سے درخواست کریں گے اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے ہماری مدد کرے،گفتگو

اتوار اپریل 14:10

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) فلپائنی صدر روڈریگو دوٹیرٹی نے کویت میں مقیم فلپائنی تارکین سے واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں فلپائنی شہری ناپسندیدہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کویتی حکومت سے کہا کہ اگر فلپائنی شہریوں کا وجود ناقابل برداشت بن گیا ہے تو ہمیں ان کی واپسی کے لئے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے اورکویت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے۔ ان کی واپسی کے لئے اگر قرض لینا پڑا تو ضرور لیں گے۔ ہم چین سے درخواست کریں گے اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے ہماری مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :