حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیںکیئے، انٹرپول کی میڈیا خبروں کی تردید

بلیو نوٹس جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے ہمارے ڈیٹا بیس میں کوئی معلومات بھی موجود نہیں،بیان

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹر پول) نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا کہ انٹرپول تصدیق کرتی ہے کہ حسین حقانی کے خلاف انٹرپول نے بلیو نوٹس جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کے ڈیٹا بیس میں کوئی معلومات بھی موجود نہیں ہے۔حسین حقانی کے مطابق میڈیا پر گرفتاری وارنٹ جاری ہونے سے متعلق اطلاعات کے بعد ان کے وکیل نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مراسلہ ارسال کیا جس میں میڈیا رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا گیا۔