چین اور بھارت میں لڑکوں کی تعدادلڑکیوں سے بڑھ گئی

چین میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعدادساڑھے تین کروڑ،بھارت میں تین کروڑ سترلاکھ تک پہنچ گئی

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

نئی دہلی/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) چین اور بھارت نئے مسئلے کا شکار بننے جارہے ہیں ، دونوں ملکوں میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کا تناسب کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ تحقیق میں بتایاگیاکہ چین کی ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین کروڑ تک بڑھ گئی ہے جو ملائیشیا کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔اسی طرح بھارت میں بھی خواتین اور مردوں کی آبادی کا فرق تین کروڑ ستر لاکھ تک پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :