پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ْ اعزاز احمد چوہدری

دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں،اختلافات دورکرنے کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں ،ْ پاکستانی سفیر کا خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں،اختلافات دورکرنے کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں ۔وہ شکاگو یونیورسٹی میں سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے میں لیکچر سیشن میں اظہارخیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بعض غلط فہمیاں ہیں اور دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں۔اعزازچوہدری نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔