ہائر ایجو کیشن کمیشن کی چیئرمین شپ کے امیدوار ڈاکٹر طاہر رشید نے سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا

،ْڈاکٹر طاہر رشید نے ڈاکٹر مختار احمد پر چربہ سازی کے الزامات عائد کردئیے

اتوار اپریل 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ہائر ایجو کیشن کمیشن کی چیئرمین شپ کے امیدوار ڈاکٹر طاہر رشید نے سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد بھی چیئرمین ایچ ای سی کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں ،ْڈاکٹر طاہر رشید نے ڈاکٹر مختار احمد پر چربہ سازی کے الزامات عائد کردئیے اور کہاکہ ڈاکٹر مختار احمد حال ہی میں چیرمین ایچ سی ای کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ۔

خط میں کہاگیا کہ ڈاکٹر مختار نے حال ہی میں ایچ ای سی کی چیئرمین شپ کے تعیناتی کے لیے جمع کئے گئے سی وی میں غلط بیانی کی ہے۔ خط کے متن میں کہاگیا کہ ڈاکٹر مختار نے شائع کردہ 2 کتابوں میں وسیع پیمانے پر چربہ سازی کی ہے ،ْڈاکٹر مختار کی دونوں کتابوں میں 88 فیصد اور 69 فیصد چربہ سازی ایچ ای سی کے سافٹ وئیر سے مصدقہ ہے، انہوںنے کہاکہ ایچ ای سی کی چربہ سازی پالیسی کے مطابق 19 فیصد سے زائد چربہ سازی قابل سزاء ہے۔

متعلقہ عنوان :