اوپن یونیورسٹی میں ’’بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت‘‘ کے موضوع پر قومی کانفرنس2مئی کو منعقد ہوگی

یونیورسٹی معاشرتی مسائل کا قابل عمل حل تلاش کرنے کی تعاقب میں ہے ،ْ یہ کانفرنس اُس سلسلے کی کڑی ہے‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام "بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت"کے موضوع پر دوسری قومی کانفرنس 2۔مئی کو منعقد ہورہی ہے جس میں بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال ،ْ نشوونما اور تعلیم و تربیت کے موجودہ طریقہ کار کا عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جائے گا اور بہتر مستقبل کے لئے نئے راستوں کا تعین کیا جائے گا۔

ماہرین کی تجربات اور مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنا اور بچوں کی بہترین پرورش کے تازہ ترین رجحانات اور چیلنجز کی تشخیص کانفرنس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔اس کانفرنس میں ملک بھر سے اسٹیک ہولڈرز ،ْ محققین ،ْ ٹیچر ایجوکیٹرز ،ْ کمیونٹی لیڈرز ،ْ ماہرین صحت ،ْ ماہرین نفسیات ،ْ زبانوں کے ماہرین اور والدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سکالرزولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت ،ْ بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔

کانفرنس کی تیاروں کا جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہیونیورسٹی معاشرتی مسائل کا قابل عمل حل تلاش کرنے کی تعاقب میں ہے ،ْ یہ کانفرنس اُس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل معاشرہ کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے ،ْ اس لئے ارلی چائلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن کے موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی تھی۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پیدائش سے جوانی تک کے عرصے میں اسے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جائے ،ْ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی وزارت تعلیم کے تعاون سے "بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم "کا مرکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لئے اوپن یونیورسٹی نے بچے کی ابتدائی دیکھ بھال کے موضوع پر ریسرچ کام کا آغار کردیا ہے اور ریسرچ جرنل اسی سال کے آخر میں شائع ہوجائے گا۔