سرگودھا شہر کی اہم سیاسی شخصیات ،مخیر اعظم ، سرمایہ کار تاجر باپ ، بیٹے کیخلاف 2مقدمات درج کر لیے گئے

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سرگودھا شہر کی اہم سیاسی شخصیات ،مخیر اعظم ، سرمایہ کار تاجر باپ ، بیٹے کیخلاف انسداد سود خوری ایکٹ کی دفعات کے تحت 2مقدمات درج کر لیے گئے۔ جن میں الزام ہے کہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ محمد امیر اور اس کے بیٹے سابق چیئر مین یونین کونسل شیخ منیر احمد نے قرض حسنہ کے نام پر دی گئی کروڑوں کی رقم کے ساتھ نصف سے زاہد رقم سود در سود وصول کرنے کے باوجود امانتا لئے چیک ضبط کر رکھے ہیں اور مزید رقم سود کا تقاضا کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پولیس تھانہ جھال چکیاں نے تاجران محمد صفدر اقبال اور عبدالرحمان کی درخواستوں پر 3/4 امتناع منی لینڈنگ ایکٹ الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح کالونی کے رہائشی لاری اڈا کے تاجر عبدالرحمن نیالزام لگایا گیا ہے کہ شیخ محمد امیر اور اس کے بیٹے شیخ منیر احمد سے اس نے 15 کروڑ کی رقم قرض حسنہ وصول کی اور رقم کے ساتھ نصف رقم سات کروڑ پچاس لاکھ روپے سود ادا کر دیئے۔

اور جب امانتاً رکھے چیک کی واپسی مانگے توشیخ امیر اور اس کا بیٹا شیخ منیر چیک واپس کرنے سے انکاری ہو گیاورمذید رقم سود کا تقاضا کر رہیہیں۔ دوسرے تاجر محمد صفدر اقبال کا کہنا ہے کہ اس نے 6 کروڑ اصل رقم کے ساتھ تین کروڑ 23 لاکھ روپے رقم سود بھی ادا کر دیا لیکن باپ بیٹا شیخ امیر اور شیخ منیر اب نہ چیک واپس کرتے ہیں اور نہ ہی حساب کرتے ہیں۔

الٹا چیکوں پر کاروائی کی دھکیاں دیتے ہوئے مذید رقم سود کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس تھانہ جھال چکیاں نے دونوں تاجروں عبدالرحمن اور صفدر اقبال کی درخوستوں پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ محمد امیر اور اس کے بیٹے سابق چیئر مین یونین کونسل شیخ منیر احمد کے خلاف 3/4 امتناع منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقد مات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔اور ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔کیونکہ کوئی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا اس کو اس کے کئے کی سزا ملے گی۔حکام نے ماہر تفتیشی آفیسرز کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔جس نے حالات و واقعات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔