حکومت کے پیش کردہ بجٹ سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا

یہ بجٹ آئندہ حکومت کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا، ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس کے دائرے میں آسکیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 14:20

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا،یہ آنے والی کسی بھی حکومت کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا، ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس کے دائرے میں آسکیں۔ انہوں نے یہ بات اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2013ء میں جب میاں محمد نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو ملک کے حالات انتہائی ابتر تھے، اندھیروں کا راج تھا، دہشت گردی عروج پر تھی، کراچی جیسا روشنیوں کا شہر لٹیروں کا گڑھ بنا ہوا تھا، ملک میں سرمایہ کاری رکی ہوئی تھی لیکن حکومت نے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو بہتری کی جانب گامزن کیا اور مالیاتی ذخائر 18ارب ڈالر تک پہنچائے،اس دوران برآمدات میں بھی اضافہ ہوا جس سے حالات بہتری کی جانب چل پڑے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ ٹیکس فری ہے اور اس بجٹ میں 12لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی والے ملازمین کو ٹیکس میں چھوٹ دی، پینشنمیں اضافہ کیا اور ہائوس رینٹ کو بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ماہرین نے اپنے تجزیوں میں اس بجٹ کو بہترین قرار دیا ہے ۔