8 ماہ کی دلہن سے دیوروں کی اجتماعی زیادتی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 14:25

8 ماہ کی دلہن سے دیوروں کی اجتماعی زیادتی
گجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) گجرانوالہ میں حیوانیت کی انتہا ہو گئی.دیوروں نے اپنی بھابھی کو گھر پر اکیلا پا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے بھٹی بھنگوں کے رہائشی عاشق کی شادی آٹھ ماہ قبل صبا نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

محمد عاشق کے بھائی فیاض اور طارق نے اپنی بھابھی صبا کو گھر میں اکیلا پا کر اجتاعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اور صبا کے شوہر مچانے پر اس کے سر کے بال بھی مونڈ ڈالے۔صبا کے شور مچانے پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے۔جس کے بعد اس واقعے کی رپورٹ تھانہ صدر میں کروائی گئی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :