مارٹر گولا پھٹنے سے ، دو بچوں سمیت تین افغانی ہلاک ہو گئے

اتوار 29 اپریل 2018 14:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) افغان حکام کے مطابق بچوں نے کھیلتے ہوئے ایک ایسا مارٹر گولا پھاڑ دیا، جو اس علاقے میں گرا تھا مگر پھٹا نہیں تھا۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں پیش آنے والے اس واقعے میں1 خاتون اور2 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے ریاستی گورنر کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس واقعے میں دیگر سات بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کی وجہ سے وہاں متعدد مقامات پر زمینی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے مارٹر موجود ہیں، جو اس طرز کے خون ریز واقعات کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد ان کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔