شامی فورسز کی داعش کے خلاف پیش قدمی

اتوار 29 اپریل 2018 14:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) شامی فورسز نے شدید جھڑپوں کے بعد دارالحکومت دمشق کے جنوب میں شدت پسند تنظیم داعش کے جہادیوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دمشق کے نواحی علاقوں سے جہادیوں کا مکمل صفایا ہے۔

(جاری ہے)

شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے قدم کے متعدد علاقوں میںداعش کی پوزیشنوں کو نشانہ بناتے ہوئے پیش قدمی کی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ قدم کے علاقے کو گزشتہ ماہ داعش کے جنگجوؤں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور ساتھ ہی ان جہادیوں کی پسپائی کے لیے سرکاری فورسز نے آپریشن کا آغاز بھی کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شامی فورسز اس کارروائی میں فضائی قوت کے علاوہ بھاری توپ خانے کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :