اسرائیل نے ایک شہری گرفتار کر لیا، لبنان

اتوار 29 اپریل 2018 14:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ شبعا کے علاقے سے اسرائیل فوجی اہلکار ایک خاتون کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ میڈیا لبنانی فوج کے بیان کے حوالہ سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے سرحد عبور کر کے یہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شبعا کے سرحدی خطے میں ایک چھوٹا سا متنازعہ علاقہ بھی شامل ہے، جسے اسرائیل گولان کی پہاڑیوں کا حصہ قرار دیتا ہے، جب کہ لبنان انہیں اپنا علاقہ گردانتا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 2006 کی مختصر جنگ کے بعد اس علاقے میں اقوام متحدہ کا امن مشن بھی تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :