امریکی دھمکیوں کے باوجود تانبے و جست کے منصوبوں میں 2 ارب یورو کی یورپی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں،ایران

اتوار اپریل 14:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود وہ تانبے اور جست کے منصوبوں میں 2 ارب یورو کی یورپی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے نائب وزیر مہدی کارباسیان نے لندن میں سی آر یو ایلومینیم کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ایران کو 35 سال سے زیادہ عرصے سے پابندیوں کا سامنا ہے تاہم اس وقت یورپی سرمایہ کار ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔

ایران کے یورپ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بڑی مقدار میں درآمدات، برآمدات اور سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت سوئٹزرلینڈ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ جست کی ایک بڑی عالمی فیلڈ ’’ مہدی آباد ‘‘ کی ترقی کے لیے بھی ابتدائی بات چیت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :