ایشین ہاکی کوالیفائر برائے یوتھ اولمپکس میں جاپان نے پاکستان کو 5کے مقابلے میں7 گول سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

میچ کے اختتام سے 2 منٹ قبل مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر تھا تاہم آخری دو منٹ میں جاپان کے کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کرکے پاکستان کو ہرا دیا

اتوار 29 اپریل 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایشین ہاکی کوالیفائر برائے یوتھ اولمپکس میں جاپان نے پاکستان کو 5کے مقابلے میں7 گول سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں توار کو پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں جاپان کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو5 کے مقابلے میں7 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام سے 2 منٹ قبل دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر تھا تاہم آخری دو منٹ میں جاپان کے کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کرکے پاکستان کو ہرا دیا۔پاکستان کی طرف سے مرتضی یعقوب نے دو جبکہ ذوالقرنین،محمد وقاص اور محسن خان نے ایک ایک گول کیا جبکہ جاپان کی طرف سے جون نکہانا نی3 گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔جاپان کے دیگر4کھلاڑی بھی ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :