وہ دن دور نہیں، انشاء اللہ جب پنجاب سپیڈ اپاکستان سپیڈ میں بدلے گا‘منشاء اللہ بٹ

جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے‘صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا تاہم حکومت کی چیلنجز سے نمٹنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیںاور آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن اورروشن ہے،سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اورسی پیک کے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوئے ہیں ، سی پیک کے تحت چین کی اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر چینی لیڈر شپ کا بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ا ورسی پیک نے معاشی ترقی کے نئے دریچے کھولے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کانام ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہی-پاکستان کی 70ء سالہ تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ تیزرفتاری اورشفافیت کیساتھ منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ برس شفافیت ،دیانت اورامانت سے عبارت ہیں اورہمارا ہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے ۔

مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے ۔کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی جبکہ ہماری حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت اور جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی محنت اورویژن کے ذریعے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنا دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلیدبن چکی ہے ۔پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے اورانشاء اللہ پنجاب سپیڈ اب پاکستان سپیڈ میں بدلے گی۔