آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے پنجاب کی سیاست میںہلچل پیدا ہوگئی ہے ‘مہرین انور راجہ

اتوار اپریل 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا پانچ جلسے کرنے کے اعلان سے کچھ سیاسی جماعتیں پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے پنجاب کی سیاست میںہلچل پیدا ہوگئی ہے ، دنیا جانتی ہے کہ آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں سے سیاستدان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں لیکن جب بھی جمہوریت کے استحکام کا معاملہ سامنے آیاتو ہم نے دوسری جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کی ،پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کررہی ہے، آصف علی زرداری کادورہ لاہور انتہائی کامیاب ہے ۔