سالانہ بجٹ پیش کرنا معاشی استحکام کا باعث بنے گا

ترقیاتی عمل کو رواں دواں رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے‘ خاکسار رہنما نثار خان

اتوار اپریل 15:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن و سینئر سالار شاہد بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ معاشی استحکام کا باعث بنے گااور اس طرح ترقیاتی عمل اور عوام کے فلاح و بہبود کے پروگرام بغیر رکاوٹ کے جاری رہ سکیں گے جو حکومت کی ذمہ دار ی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ راولپنڈی میںخاکساروں اور ان کے معا ونین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ،منیرالدین بھٹی، ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمودراجہ نائید ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہا کہ بجٹ کو قسطوں میں پیش کرنے کا مطالبہ بلاجواز ہے کیونکہ اس کے کئی مضمرات ہو سکتے ہیں اور پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک اپنے سالانہ بجٹ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قومی رہنمائوں کو بجٹ کی منظوری سے پہلے قابل عمل تجاویز پیش کرنی چائیں اور قومی مفاد کے حوالے سے اتفاق راے پیدا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :