ساہیوال‘ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے ۔ساہیوال عارف روڈ پر خواجہ عارف کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے کے نتیجہ میں چک 27/EBکی 50سالہ عذراں جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،نور شاہ قادر آباد روڈ پر چک 54/4Rکے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 14سالہ لڑ کی رابعہ جاں بحق اور اس کا بھائی ذو الفقار ،ریاض احمد اور امیر شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاکپتن کے قریب کار حادثہ میں زخمی ہو نے والا اقرار سنپال 30سالہ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ عارف والا کے راشد کے بیٹے عدیل 21سالہ کی نیورو سر جری وارڈ ساہیوال میں حالت نازک ہے ۔دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔