کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام چوتھے روز بھی ہڑ تال رہی

اتوار اپریل 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام چوتھے روز بھی ہڑ تال رہی تاہم پولیس نے جناح سٹریٹ پر چار میڈیکل سٹور کھلوا دئے جس سے شہریوں کو ادویات کی فراہمی شروع ہو گئی جس کے بعد کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے کھل جانے والے میڈیکل سٹوروں کو زبر دستی بند کرا دیا تاہم پولیس کی نگرانی میں ایک میڈیکل سٹور کھلا رہا جسکی وجہ سے مریضوں کے ورثاء ادویات کی خریداری کر تے رہے ۔

(جاری ہے)

کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن کی ہڑ تال کی وجہ سے مریض بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا اور ایک ہی روز میں تین بچے جاں بحق ہو ئے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہڑ تال کو غیر قانونی قرار دے کر سٹوروں کو کھلوائے۔