تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کے کردار اور اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘ سید محسن،سید جواد حیدر

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کے کردار اور اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، حکومتیں تن تنہا تعلیم کی ذمہ داریوں سے عہدہ براں نہیں ہوتی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں ایسے مواقع فراہم کریں تاکہ یہ ہر سو علم کی روشنی پھیلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ ماں پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنا سکتی ہے۔بچوں کی پرورش میں ماں کا کردار اہم ہوتا ہے میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی والدہ کی تربیت کی بدولت ہوں، زندگی میں ہر اعتبار سے مسلسل کوشش کے ذریعہ طلبہ اعلیٰ ترین اعزازات کو حاصل کرسکتے ہیں، طلباء ہمار ے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ان خیالات کا اظہار نیوایچی سن پبلک ہائی سکول مظفرآباد کے زیر اہتمام9 ویںاینول ڈے تقریب سے سید محسن،سید جواد حیدر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سید محسن ،سید جواد حیدر،شاہد یعقوب،قاضی عبدالباری،والدین ،اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔بچوں نے تقریب میں رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے تقریب میں طلبہ نے بڑی لگن جوش ولولہ سے حصہ لیا ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،نوجوان مستقبل کے خوابوں کی تعبیر ہیں ،نصابی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو اہم حیثیت حاصل ہے ،انسان کی تعلیم کو اس کے کردار سے پرکھا جاتا ہے ،کردار سچا اور پاکیزہ ہوتو کتابوں کا علم موثر ہو تاہے ،ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کا احساس کیے بغیر دوسروں پر نقطہ چینی کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔قوموں کی ترقی میں ہر فرد کا کردار اہم ہوتا ہے ،ہر شخص اپنے حصے کی شمع جلائے تو روشنی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :