لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عام تعطیل ہو گی

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ لاہور ، اس کے ذیلی راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور بینچز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس ، سینئر اینڈ سول کورٹس اور صوبہ بھر کی دیگر ماتحت عدالتوں میں کل منگل یکم مئی کے روز عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کل یکم مئی بروز منگل ملک بھر میں لیبر ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام عدالتیں بھی بند رہیں گی۔