حکومت پنجاب کی لیبر ڈے کے موقع پر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدائت

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کل منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات، جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں ، کانفرنسز، سیمینارزوغیرہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدائت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سی سی پی او، تمام ریجنل پولیس آفیسرز، ڈویژنل کمشنر ز ، ڈپٹی کمشنرز، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر پولیس و انتظامی حکام اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کے نام جاری کئے گئے ہدائت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو بھر پور سکیورٹی کور فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں کامیابی نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :