یوم مئی کے موقع پر مزدور تنظیموںکا کل شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاںنکالنے کا اعلان

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی کل منگل کے روز یوم مئی کے موقع پر مزدور تنظیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں منعقد کرنے اور عالمی یوم محنت بھر پور طریقے سے منانے سمیت شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ا س سلسلہ میں ایک اجتماع مختار لیبر ہال عبدالله پور میں ہوگا جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے زیر اہتمام اس اجلاس میں عالمی یوم محنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک ریلی روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین اور ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن کی جانب سے چوک جھال خانوآنہ سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کونسل پریس کلب تک جائے گی۔ علاوہ ازیں پاور لومز ورکرز کی جانب سے غلام محمد آباد، سرگودھا روڈ، مجاہد آباد، راجہ پارک، پیپلزٹاؤن، نواباں والا، منصور آباد اور لیبر قومی موومنٹ کی جانب سے بھی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ایک بڑی ریلی فریڈم بھٹہ ورکرز یونین کی جانب ڈسٹرکٹ کونسل چوک سے لے کر گھنٹہ گھر چوک تک نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :