پاکستان سمیت دنیا بھر میں "اعضاء کی شاعری " (رقص) کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایاگیا

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میںبھی "اعضاء کی شاعری " (رقص) کا عالمی دن اتوار کو بھر پور طریقے سے منایاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل کونسل آف آرٹس ، مختلف میوزیکل گروپس ، پنجاب آرٹس کونسل اور انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر متعلقہ تنظیموں و اداروں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں خٹک ڈانس ، کتھک ڈانس ، لڈی ، جھومر ، بھنگڑا، گدااور دیگر علاقائی لوک رقص کی روایات ، ان کی اہمیت سمیت دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

مذکورہ دن 1982ء سے اقوا م متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں 29اپریل کو منایاجاتاہے جس کا مقصد عوام کو آرٹ آف ڈانس سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اگرچہ ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے وطن عزیز میں مذکورہ اعضاء کی شاعری کو ایک ممنوعہ قباحت سمجھا جاتاہے لیکن اہم قومی تہواروں اور تاریخی ایام پر لوک رقص پیش کرنے کی روایات جاری و ساری ہیں۔ دنیاکے مختلف ممالک نے آرٹ آف ڈانس کے حوالے سے اکیڈمیاں بھی بنا رکھی ہیں جہاں اس آرٹ کے مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن میں بھارت سر فہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :