کپاس کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کا شہ زور بیج رجسٹرڈ مراکز اور ڈیلرز سے خریدنے کی ہدایت

اتوار اپریل 15:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہاہے کہ بیج جاندار ہو گا تو فصل بھی شاندار ہو گی لہٰذا کاشتکار کپاس کا معیاری بیج خریدنے کیلئے رجسٹرڈ مراکز اور منظور شدہ ڈیلرز سے رجوع کریںکیونکہ کارپوریشن نے کپاس کا انتہائی اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج وافر مقدارمیں اپنے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کو منظورشدہ نرخوں پر شہ زور بیج خریدنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مذکورہ بیج 5کلوگرام ، 10کلوگرام اور 20کلوگرام وزنی تھیلوں میں فراہم کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ جب بیج جاندار ہوگا تو فصل بھی شاندار ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بھرپور پیداوار کیلئے شہ زور بیج ہی استعمال کریں کیونکہ یہ بیج زرعی ماہرین کی سربراہی میں جدید سائنسی تکنیک پر انتہائی مہارت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کئے جاتے ہیں جو دیگر بیجوں کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے ذریعے کسان کی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے مارکیٹنگ سنٹرکے فون نمبر 041-9200606پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :