آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس غصے میں آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 15:03

آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس غصے میں آ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء)  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی رش میں گاڑی سے نہ اترنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ آج پہلی اور آخری بار کچھ مانگ رہا ہوں۔انکار مت کیجئے گا۔

تو چیف جسٹس نے کہا کہ میں کسی کو کیادے سکتا ہوں؟ بتائیں کیا مسئلہ ہے؟۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اوپن کورٹ میں نہیں بتا سکتا پلیز تحریری درخواست دیکھ لیں۔ چیف جسٹس درخواست دیکھ کر غصے میں آ گئے۔درخواست میں لکھا تھا کہ ہمیں آپ کی نزدی عزیز ہے آپ رشمیں گاڑی سے مت اتریں۔چیف جسٹس نے تحریری درخواست دیکھتے ہی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کیا ہے ؟ مجھے کسی ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے بھی معلوم ہے آپ کو مجھ سے جتنی ہمدردی ہے۔جہاں عوام روکیں گے تو ان کے مسائل سنوں گا۔

متعلقہ عنوان :