فلپائن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارحملہ آورنے فائرنگ سے مسیحی پادری کو قتل کردیا

پادری اتوار کے روز عبادت کے بعد گرجے سے جیسے ہی نکلا،حملہ آورنے دوگولیاں ماریں اورفرارہوگیا،حکام

اتوار اپریل 15:20

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) فلپائن میں اتوار کے روز ایک مسیحی پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔موٹرسائیکل سوار حملے آور اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا، جب یہ پادری اتوار کے روز عبادت کے بعد گرجے سے نکلا۔ بتایا گیا ہے کہ فادر مارک وینتورا کو ایک مسلح حملہ آور نے دو گولیاں ماریں۔ حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملے آور اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقامی حکام کا کہنا تھاکہ اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔