پاکستان کی مختلف وزارتوں کے بجٹ میںآزاد کشمیر کے لئی آئندہ مالی سال میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر کے لئی پاکستان کی مختلف وزارتوں کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں، اٹھمقام سے تائو بٹ تک شاہراہ کے لئے دو ارب روپے، کوہالہ۔ مظفر آباد چار رویہ چالیس کلومیٹر کیریج وے کے لئے ایک ارب روپے، میرپور۔ منگلا۔ مظفر آباد۔ مانسہرہ روڈ کے لئے ایک ارب روپے، لیپا ویلی ٹنل کے لئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نیلم جہلم منصوبے کے لئے 32 ارب 51 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے مطابق کوہالہ مظفر آباد کریج وے پر کل لاگت 20 ارب روپے ہو گی جبکہ لیپا ویلی ٹنل کی کل لاگت 6 ارب روپے ہو گی، میر پور۔ مظفر آباد۔ مانسہرہ روڈ سی پیک کے تحت ہو گی جس کی کل لاگت 142 ارب روپے ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف کوٹلی میں اکیڈمی و ریسرچ سہولیات کے لئے 30 کروڑ روپے، وومن یونیورسٹی باغ کے قیام کے لئے 20 کروڑ روپے، انجینئرنگ یونیورسٹی میرپور کی اپ گریڈیشن کے لئے 40 کروڑ، یونیورسٹی آف پونچھ کے لئے 25 کروڑ روپے، آزاد کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 44 کروڑ، فیملی پلاننگ کے لئے 57 کروڑ 57 لاکھ، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 27 کروڑ 33 لاکھ، میٹرنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 32 کروڑ 40 لاکھ، ہیپاٹائٹس، ملیریا اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لئے چار کروڑ، منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے لئے دو ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :