نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل کیا جائے گا

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح (کل) منگل کو کیا جائے گا جبکہ نئے ایئرپورٹ سے مکمل آپریشنز تین مئی سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پہلی پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی کراچی سے صبح 11 بجے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے گی جبکہ پی آئی اے ہی کی پہلی پرواز نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی جبکہ اس نئے ایئرپورٹ کا مکمل آپریشن 3 مئی سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :