ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے چینی تعاون سے سائوتھ ایسٹ یونیورسٹی کے انجینئرنگ شعبہ میں سکالرشپ پروگرام 2018ء کا اعلان کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے چین کے تعاون سے سائوتھ ایسٹ یونیورسٹی چائنا میں انجینئرنگ کے شعبہ میں سکالرشپ پروگرام 2018ء کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ سکالرشپ چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے تعاون سے دی جائے گی جو پاکستان کے ہونہار انجینئرز کے لئے ہو گی جو پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ماسٹر آف انجینئرنگ ٹرانسپورٹیشن یا اس کے ذیلی شعبوں میں زیر تعلیم ہوں۔ یہ سکالرشپ سائوتھ ایسٹ یونیورسٹی چائنہ میں دی جائے گی۔ اس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ 2 جولائی ہے۔

متعلقہ عنوان :