امریکی تعلیمی فائونڈیشن نے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقعوں کے لئے ہوبرٹ ایچ ہمفرے فیلوشپ کمپٹیشن 2019ء کا اعلان کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان میں امریکی تعلیمی فائونڈیشن نے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقعوں کے لئے ہوبرٹ ایچ ہمفرے فیلوشپ کمپٹیشن 2019ء کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک نان ڈگری پروگرام ہے جو 5 سے 10 سال کے تجربے کے حامل پروفیشنلز کے لئے جس کا دورانیہ 10 سے 12 ماہ تک ہے۔ یہ فیلوشپ امریکہ میں متعلقہ شعبوں میں کام کے مواقع مہیا کرے گی۔ اس فیلو شپ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں 18 جولائی تک دی جا سکیں گی۔ اس میں فاٹا، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور ناردرن سندھ کے علاوہ جنوبی پنجاب کے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔