Live Updates

تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ترقی کے سفر کو تنزلی کا سفر بنانے کی کوشش کی‘زمرد یاسمین

سب کاواحد ایجنڈا22کروڑ کے عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہیے ،ملک کوآگے لیجانے کیلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ترقی کے سفر کو تنزلی کا سفر بنانے کی کوشش کی،تحریک انصاف کا آج کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے ان عناصر نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کیساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔ہمارا دامن صاف ہے اور ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں۔ انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان میں شفافیت میں اضافے پر تصدیق مہر ثبت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت صرف محنت ، امانت اور دیانت سے ہوتی ہے -دشنام طرازی ، جھوٹ او رالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی کرتی ہی-انہوںنے کہا کہہم سب کاواحد ایجنڈا22کروڑ کے عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہیے اورملک کوآگے لیجانے کیلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا- انہوںنے کہا کہ مشترکہ بصیرت اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کریگا-پاکستان کے سامنے ’’میں ‘‘کی کوئی حیثیت نہیں -انہوںنے کہا کہپاکستان کو ’’ہم ‘‘کی طاقت سے آگے لیکر جانا ہوگا- انہوںنے کہا کہ اگر ہم محنت ، دیانت او را مانت کے راستے پر چل کر قوم کو عظیم بنا نے کا فیصلہ کر لیں توانشاء اللہ پاکستان ضرور عظیم ملک بنے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات