بجٹ حقیقت کم نمبر آف گیم زیادہ ہے اس میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا‘میاں طارق فیروز

بجٹ عوام دشمن اور لفظوں کا ہیر پھیر ہے،اس لئے تاجر برادری اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں‘صدر انجمن تاجران لاہور

اتوار اپریل 15:30

لاہور(این این آئی انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا ہے کہ بجٹ حقیقت کم نمبر آف گیم زیادہ ہے اس میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی تاجر برادری اور انڈسٹری کی بحالی کیلئے کچھ رکھا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بجٹ عوام دشمن اور لفظوں کا ہیر پھیر ہے اس میں تاجر برادری اور انڈسٹری کی بہتری ااور تویج کیلئے کچھ نہیں ہے۔

اس لئے تاجر برادری اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کے درینہ مطالبات ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ ، ایف بی آر کا بینک اکاؤنٹس تک رسائی کا خاتمہ ، سیکشن B40 ِ ِ،B30 کا خاتمہ ، سیلز ٹیکس کا ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانا ، پٹرولیم مصنوعات سے سابقہ اور اضافی شدہ لیوی ٹیکس کا خاتمہ ، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے کسی بھی قسم کی پلاننگ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایکسپورٹ کیلئے 27ارب کی بجائے ٹارگٹ 42ارب روپے رکھا جائے ،امپورٹ کو 45 ارب ڈالر تک محدود کرنے کیلئے غیر ضروری لگثرری آئٹمز کی امپورٹ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ درآمدی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہاکہ پراپرٹی پر بے جا ٹیکسز کی بھرمار سے پراپرٹی ریٹ آسمان کو باتیں کرنے لگے ہیں اور اس کے متعلقہ پراپرٹی ڈیلر ،ٹھیکیدار اور کنسٹریکشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ بے شمار مسائل میں گھر گئے ہیں ۔

پراپرٹی پر ٹیکس 2 سال پہلے کی سطح پر لائے جائیں اسی طرح آٹو کے شعبے میں تین بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے جو گاڑی بھارت یا چائنہ میں ڈھائی لاکھ کی ہے وہ یہاں پر 8سے 9 لاکھ روپے میں ملتی ہے اور ان کمپنیوں سے حکومتی وزیروں کبیروں کی طرف سے مکمل طور پر تعاون ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے 12قسم کے مختلف قسم کے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اگران مطالبات کو نہ مانا گیا تو تاجر برادری پورے ملک میں بھرپور احتجاج کا آغاز کر دیں گے ۔