(ن)لیگ سرکاری وسائل پر جلسے کر کے عوام کو مرعوب نہیں کر سکتی‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار اپریل 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سرکاری وسائل پر جلسے کر کے عوام کو مرعوب نہیں کر سکتی۔ شریف خاندان کا جھوٹ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا۔ جھوٹ، فریب اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والے جیل کی ہوا کھانے کے لئے تیار ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں شہباز شریف کے جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پٹواریوں اور پولیس کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے والوں کا پول کھل چکا۔ شریف برادران عوام کی بات اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں غریب عوام کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مہنگائی اور امن و امان کی مخدوش صورت حال نے عام آدمی کا بُرا حال کر دیا ہے جبکہ حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ن لیگ جلسوں پر عوام کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع کر رہی ہے۔