سعودی عرب ،صحرا کے پھیلاو کو روکنے اور بارانی علاقوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب میں عالمی ورکشاپ اختتام پذیر

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) صحرا کے پھیلائو کو روکنے اور بارانی علاقوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب میں جاری عالمی ورکشاپ اختتام پزیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

اے پی پی کے مطابق اس ورکشاپ کا اہتمام سعودی وزارت برائے ماحولیات اور زراعت نے کیا تھا جس میں مقامی ماہرین کے علاوہ دنیا بھر سے ماہرین زراعت و آبی وسائل نے شرکت کی۔ ماہرین زراعت و آبی وسائل نے اپنی تقاریر میں تیزی سے بنجر ہوتی ہوئی زمین اور صحرا میں تبدیل ہوتے ہوئے رقبے کے بارے موثر اور مکمل ڈیٹا اکھٹا کرنے اور اس کو تمام عالمی اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :