صومالیہ، خود کش بم حملہ میں 5 افراد ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) صومالیہ کے شہر گالکائیو میں خود کٴْش بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی افسر عابدی احمد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مڈگ کے شہر گالکائیو میں واقع مشترکہ فورسز کمانڈ آفس پر خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

(جاری ہے)

عابدی کے مطابق حملے میں مشترکہ فورسز کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔الشباب تنظیم نے "صومالی میمو" نامی ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔دعوے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عابدی عبداللہ محمود ہے

متعلقہ عنوان :