جرمن میںجدید جہازوں کی نمائش اور فضائی کرتب

اتوار اپریل 15:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جدید جہازوں اور ہوا بازی کے آلات کی نمائش منعقد کی گئی جس میں جہازوں کی نمائش اور فضائی کرتب بھی پیش کیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بین الاقوامی ایروسپیس ایگزیبشن میں ایئربس ڈرون وی ایس آر 700 نمائش کے لیے رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نمائش کے منتظمین کے مطابق شہری ہوابازی، دفاع، سکیورٹی اور خلائی آلات اور ساز و سامان بنانے والی ایک ہزار کمپنیوں اور افراد نے اپنی کاوشیں پیش کیں۔اس نمائش میں ہسپانوی فضائیہ کے فضائی دستے ’پیترولا اگوئیلا‘ نے فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔۔جرمن فضائیہ کا یوروکاپٹر ٹائیکر جنگی ہیلی کاپٹر فضائی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :