شمالی کوریا جوہری تجرباتی مرکز کو بند کر دے گا

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) شمالی کوریا نے پنگیئی ری نامی جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مئی میں اس جوہری سائٹ کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان نے یہ بھی کہا کہ پنگیئی ری کی بندش کے وہ سلامتی کے امور کے ماہرین اور صحافیوں کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دیں گے تاکہ وہ خود اس پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :