مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے چار نوجوان گرفتار کر لیے

اتوار 29 اپریل 2018 15:40

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران چار نوجوان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو پر امن مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میںضلع کے علاقے کریم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت جاوید احمد راتھر، یاور احمد شیخ ، فیصل اور بلال احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔