بلوچستان کے مختلف اضلاع کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اپیلوں کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اپیلوں کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی‘ ہرنائی‘ جعفر آباد‘ کچھی‘ بارکھان‘ شیرانی‘ لورالائی ‘ صحبت پور‘ سبی‘ ژوب‘ زیارت اور لہری کی اپیلوں کی سماعت (آج) پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔