ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی مدت (آج) پیر کو ختم ہوجائے گی

اتوار اپریل 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی مدت (آج) پیر کو ختم ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018 کے لیے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ووٹ کے اندراج‘ منتقلی اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ, ڈسپلے سینٹرز اور ضلعی الیکشن کمیشنر دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اندراج / منتقلی ووٹ کے لیے فارم15, اخراج / اعتراض کیلیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 جمع کروائیں‘فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں اور فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں‘ ووٹ کا اندراج اور منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کی جاسکتی ہے۔