آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں ایمبولینسوں، فائر فائٹنگ وہیکلز، ویسٹ ڈسپوزل ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر کرنے کی تجویز ہے

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں ایمبولینسوں، فائر فائٹنگ وہیکلز، ویسٹ ڈسپوزل ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر کرنے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹم ایکٹ 1969ء کے پہلے شیڈول میں ترامیم تجویز کی گئی ہے جس کے مطابق وفاقی ، صوبائی ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں، این ڈی ایم اے، صوبائی ڈی ایم اے اور ایمرجنسی و ریسکیو سروسز بشمول کنٹریکٹرز کو ایمبولینسوں، موبائل ہیلتھ یونٹس، برف ہٹانے والی مشینوں ، سٹریٹ لائٹس اور اوور ہیڈ کیبلز کی مینٹیننس کے لئے خصوصی گاڑیوں ، بریک ڈائون ٹرکوں ، موٹورائز سویپرز، ڈسپوزل ویسٹ مینجمنٹ کے لئے انسنریٹرز پر کسٹم ڈیوٹی زیرو ہوگی۔

اس کے علاوہ خیراتی اداروں اور ہسپتالوں کے لئے مشینری، آلات، آپریٹس سمیت دیگر پر بھی کسٹم ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔ آکسیجن سلنڈرز، ویل چیئرز، میڈیکل سرجیکل، ڈینٹل فرنیچر پر بھی کسٹم ڈیوٹی صفر تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے پاکستان میں منصوبوں کے لئے عطیہ کی جانیوالی اشیاء اور گاڑیوںکو بھی کسٹم ڈیوٹی سے منہا کئے جانے کی تجویز ہے۔