نوجوان نسل کو مستقبل کی ذمہ د اریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کیلئے ان کی متوازن تربیت کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

چیچہ وطنی۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مستقبل کی ذمہ د اریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی متوازن تربیت کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں یکساں ضرور ی ہیں-اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبا وطالبات کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ان کے ٹیلنٹ سے معاشرے اور ملک کو فائدہ ہو -انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹ ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں طلبا و طالبات نے پینٹنگز ،کیلی گرافی اور سکیچ ڈرائنگ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا -اختتامی تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر ارشد قریشی ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عبدالخالق ،ڈاکٹر انیس احمد اور معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر نعیم اختر کے علاوہ فکیلٹی ممبران اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی -اختتامی تقریب میں مختلف سماجی اور اصلاحی موضوعات پر ڈرامے بھی پیش کئے گئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور طلبا وطالبات کی جاندار اداکاری پر انہیں بے پناہ داد دی -کمشنر علی بہادر قاضی نے نصابی اور ہم نصابی شعبوں میں ساہیول میڈیکل کالج کی کامیابیوں کو سراہا اور کالج پرنسپل ڈاکٹر ارشد قریشی کو ہدایت کی کہ سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع بھی فراہم کئے جائیں -انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہین کے لئے ضروری ہے کہ متوازن نشورونما کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور صرف پڑھائی پر ہی زور دینے کی بجائے سٹوڈنٹس کی دوسرے تفریحی شعبوں میں بھی شرکت کو یقینی بنایا جائے -تقریب کے اختتام پر سٹوڈنٹ ویک کے دوران مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :