پاکستان کی ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اتوار اپریل 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی مسلسل کاروائیاں، آنسوگیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنے جیسے واقعات مقبوضہ کشمیر کے پولیس سٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیری رہنمائوں کو زیر حراست رکھنا اور انہیں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔